ترکی کریمیائی تاتار برادر عوام کی حمایت جاری رکھے گا: چاوش اولو

دورہ یوکرین کے دوران ملاقات کے بارے میں چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ترکی کریمیا کا جبری الحاق قبول نہیں  کر سکتا اور ہم دائما کریمیائی تاتار بردار عوام کی حمایت کریں گے۔

1547675
ترکی کریمیائی تاتار برادر عوام کی حمایت جاری رکھے گا: چاوش اولو

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے   کہا ہے کہ ترکی  کریمیائی تاتاروں کی حمایت جاری رکھے گا۔

 مولود چاوش اولو  اور وزیر دفاع خلوصی آقار نے یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ  دو جمع دو فارمیٹ پر اجلاس  کےلیے یوکرین کا دورہ کیا ۔

اس دوران  ترک وزرا نے کریمیائی تاتاروں کے لیڈر اور یوکرین کے پارلیمانی رکن عبدالجمیل کیریم اولو ،دیگر ارکان پارلیمان اور ترک دوستی گروپ کے صدر رستم عمر وف  سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات کے بارے میں چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ترکی کریمیا کا جبری الحاق قبول نہیں  کر سکتا اور ہم دائما کریمیائی تاتار بردار عوام کی حمایت کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں