ترکی: شوریٰ کمیٹی اجلاس میں امریکی پابندیوں کی مذمت

اجلاس میں، ایس۔400 سسٹم خریدنے کی وجہ سے نیٹو کے رکن ملک ترکی پر امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کی گئی: فخر الدین آلتن

1546442
ترکی: شوریٰ کمیٹی اجلاس میں امریکی پابندیوں کی مذمت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت  منعقدہ صدارتی شوریٰ کمیٹی اجلاس میں ترکی کے ایس۔400 سسٹم خریدنےسے متعلق امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی شوریٰ کمیٹی کے بند کمرے کے اجلاس کے بعد صدارتی محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں آلتن نے کہاہے کہ  اجلاس میں، ایس۔400 سسٹم خریدنے کی وجہ سے نیٹو کے رکن ملک ترکی پر امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس میں ترکی کے قومی سلامتی  اور خودمختاری حقوق  سے متعلقہ موضوع پر لئے جانے والے اس غلط فیصلے کے خلاف ممکنہ ضروری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں