فرات ڈھال کاروائی علاقے میں 4 دہشت گرد ہلاک

PKKسے راہ فرار اختیار کرنے والے ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا

1545730
فرات ڈھال کاروائی علاقے میں 4 دہشت گرد ہلاک

شام میں فرات ڈھال علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائے پی جی  کے 4 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد فرات ڈھال آپریشن زون میں سرایت کرنے  کے درپے تھے۔ امن و امان  کے ماحول کو بگاڑنے کے لیے علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گردں  کو ترک بہادر فوجیوں کی کامیاب کاروائی کے دوران ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب PKKسے راہ فرار اختیار کرنے والے ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔

دفتر داخلہ کے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ وزارت  کی سر پرستی میں محکمہ پولیس کی ڈائریکڑیٹ جنرل کی جانب سے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے آمادہ کرنے کا کام جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہتھیا ڈالنے والا یہ دہشت گرد شام میں بعض سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ اس کے بعد امسال اپنے آپ کو ترک سیکیورٹی قوتوں کے حوالے کرنے والے پی کے کے  کے دہشت گردوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں