ترکی: صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان کل 9 دسمبر بروز بدھ  کو 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان تشریف لے جا رہے ہیں

1541698
ترکی: صدر ایردوان آذربائیجان کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کل 9 دسمبر بروز بدھ  کو 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان تشریف لے جا رہے ہیں۔

قارا باغ میں فائر بندی کے بعد صدر ایردوان پہلی دفعہ صدر الہام علییف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

آذربائیجان میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان صدر علییف کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گےجن میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ قاراباغ کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں ترکی اور آذربائیجان کے متوقع مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں