استنبول سے چین کے لیے روانہ کارگو ٹرین ارضِ روم پہنچ گئی

پہلی کارگو  ٹرین ، جو 4 دسمبر جمعہ کو استنبول سے ایک تقریب کے ساتھ روانہ ہوئی تھی ، اپنے راستے پر سیواس کے بعد ارضِ روم ٹرین اسٹیشن پہنچی۔

1541780
استنبول سے چین کے لیے روانہ کارگو ٹرین ارضِ روم  پہنچ گئی

ترکی سے چین  کے لیے روانہ ٹرین ارضِ روم پہنچ گئی ہے۔

پہلی کارگو  ٹرین ، جو 4 دسمبر جمعہ کو استنبول سے ایک تقریب کے ساتھ روانہ ہوئی تھی ، اپنے راستے پر سیواس کے بعد ارضِ روم ٹرین اسٹیشن پہنچی۔

یہاں سے یہ  ٹریناپنے اگلی منذل قارس کے لیے روانہ ہوئی

ترکی سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین ترکی میں اپنی تمام  کاروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد چین روانہ ہونے کی توقع کی جا رعہی ہے۔ 

یہ ٹرین  بالترتیب جارجیا-آذربائیجان،کیسپین سی عبور کرنے کے بعد قازقستان اور چین کے شہر ژیان پہنچے گی۔ 

ٹرین دو براعظموں، دو سمندروں اور پانچ ممالک کو عبور کرنے کے بعد  چین پہنچے گی۔

یہ ٹرین  ترکی میں 2 ہزار 323 کلومیٹر ، جارجیا میں 220 کلومیٹر ، آذربائیجان میں 430 کلومیٹر ، بحیرہ کیسپین میں 420 کلومیٹر ، قازقستان 3 ہزار 200 کلومیٹر اور چین میں 100 کلومیٹر ، کل آٹھ ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ 

متعللقہ خبریں