خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے والوں کے سامنے ہم دیوار بن کر کھڑے ہوں گے: صدر ایردوان

صدر اردوان نے ان خیالات کا اظہار  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کے صدر دفاتر میں "ترک خواتین کی حق رائے دہی کے حصول اور منتخب ہونے کی 86 ویں سالگرہ" کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

1539049
خواتین کے حقوق  کو نشانہ بنانے والوں کے سامنے ہم دیوار بن کر کھڑے ہوں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے والے ہر ایک کے سامنے کھڑا ہونا ان پر فرض ہے۔

صدر اردوان نے ان خیالات کا اظہار  جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی  کے صدر دفاتر میں "ترک خواتین کی حق رائے دہی کے حصول اور منتخب ہونے کی 86 ویں سالگرہ" کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاندان کو نشانہ بنانے  والے حملے براہ راست اہمارے وجود پر ہونے والے حملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جس طرح ہم ان خواتین کی حفاظت کرتے ہیں ہمیں  اسی طرح علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے اغوا کردہ  اور  پہاڑوں پر لے جانے والی  لڑکیوں کی حفاظت کرنا  بھی ہمار فراض ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا خواتین کو کسی کی جائیداد سمجھنا اور غیر ذمہ دارانہ سلوک کا نشانہ  بنانا ہمیں کسی بھِ صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جس طرح ہم ہر اس عورت کی حفاظت کرتے ہیں جس کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے ، اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ اپنے عقائد اور لباس کی وجہ سے امتیازی سلوک کا شکار ہیں خواتین کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کو نشانہ بنانے والے ہر ایک کے سامنے کھڑا ہونا ان پر فرض ہے۔ 



متعللقہ خبریں