یوکرینی وزیراعظم کی صدر ایردوان سے ملاقات،باہمی امور پر بات چیت

یوکرینی وزیراعظم  نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  صدر ایردوان سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی جس  کے دوران  میں نے  بحیرہ اسود میں امن و استحکام کی بحالی میں اہم معاونت پر حکومت ترکی کے کردار کو بھی سراہا

1537298
یوکرینی وزیراعظم کی صدر ایردوان سے ملاقات،باہمی امور پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے  انقرہ میں یوکرینی وزیراعظم ڈینس شمہال سے ملاقات کی ۔

 ایوان صدر میں ہوئی یہ ملاقات پچاس منٹ تک جاری رہی ۔

ملاقات کے بعد یوکرینی وزیراعظم  نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  صدر ایردوان سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی جس  کے دوران  میں نے  بحیرہ اسود میں امن و استحکام کی بحالی میں اہم معاونت پر حکومت ترکی کے کردار کو بھی سراہا ۔

ڈینس شمہال نے مزید لکھا کہ ہم ترکی سے تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دو طرفہ آذاد تجارتی معاہدہ اس تعاون کی مزید حوصلہ افزائی کرےگا۔

 



متعللقہ خبریں