ٹی آرٹی ورلڈ حق تلفیوں کے خلاف انصاف کی صدا ہے، صدر رجب طیب ایردوان

میڈیا عناصر کو اسلام اور غیر ملکی  دشمنی  کے لیے استعمال کیا جانا  باعثِ شرم ہے

1537563
ٹی آرٹی ورلڈ حق تلفیوں کے خلاف انصاف کی صدا ہے، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل   ماحول کو اپنانے  سے نئی نا انصادیوں، حق تلفیوں اور  اجنبیت  کے ماحول کو شہہ ملنے کا سد باب کرنا لازمی ہے۔

جناب ایردوان نے  عام وبا کے بعد  عالمی نظام اور بدلنے والے متحرکات‘‘ کے عنوان سے آج آن لائن شروع ہونے والے ٹی آرٹی ورلڈ فورم  میں ویڈیو پیام کے ذریعے شرکت کی۔

زندگی میں ہر چیز کی طرح ٹیکنالوجی کے بھی انسانی زندگی کو آسان بنانے کے   لیے فروغ دیئے جانے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ ’’ تا ہم کسی قسم کی نگرانی نہ ہونے والا اور غیر قانونی عوامل کی اجازت ہونے والا ڈیجیٹل ماحول  فاشزم  کی جانب دھکیل رہا ہے ۔ لہذا اس کے فروغ کے دوران نت نئی نا انصافیوں، حلق تلفیوں اور غیر موزوں   ماحول  کا موقع فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے  کہا کہ برائیوں اور جرائم کے مرتکب افراد کو کسی قسم کی سزا نہ دینے کا نام آزادی نہیں ہو سکتا ، ممالک کی جانب س اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے نیک نیتی کے حامل اقدامات کو  آزادی میں مداخلت  کے   طور پر بیان کرتے ہوئے انہیں  بے کار عوامل  کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اگر ہماری   نیک نیتی کی کوششوں کی دلی طور پر حمایت نہ کی گئی تو  پھر ترکی اپنے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے عمل کو جاری رکھے گا۔

عالمی میڈیا  نے یورپ میں رونما ہونےو الے واقعات کے سامنے  اپنی بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اور فرانس  کے میڈیا کے محاصرے کے سامنے  کوئی تنقیدی  الفاظ استعمال نہیں کیے۔  میڈیا عناصر کو اسلام اور غیر ملکی  دشمنی  کے لیے استعمال کیا جانا  باعثِ شرم ہے۔ پریس آزادی کے روپ میں  کی گئی گستاخیوں  کو ایک معمول کی بات تصور کرنا  یورپ  سمیت تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے وبالِ جان بنے گا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا  کے اس غیر موزوں مؤقف کے سامنے ٹی آرٹی ورلڈ حق تلفیوں کے خلاف  انصاف کی آواز بن رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں