افغانستان میں کل ہونے والے دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی، ہم افغانستان میں قیام ِ امن کی کوششوں  کی کامیابی کے لیے وسیع  پیمانے پر فی الفور فائر بندی کی اپیل کو دہراتے ہیں

1536617
افغانستان میں کل ہونے والے دہشت گرد حملے  پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے نے افغانستان میں  کل ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزنہ  صوبے   میں دہشت گرد حملے میں زیادہ ر سیکیورٹی اہلکاروں سمیت  بھاری تعداد میں  انسانوں کے ہلاک  اور زخمی ہونے کی اطلاع انتہائی   افسوس دہ ہے۔ ہم اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت  اور زخمیو  ں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔   ہم افغانستان میں قیام ِ امن کی کوششوں  کی کامیابی کے لیے وسیع  پیمانے پر فی الفور فائر بندی کی اپیل کو دہراتے ہیں۔

 

 


 



متعللقہ خبریں