ترکی کی طرف سے ایرانی سائنس دان کے قتل کی مذمت

ترکی علاقے میں امن و امان کو بگاڑنے والے ہر نوعیت کے اقدام  کی اور فاعل یا ہدف خواہ کوئی بھی ہو دہشت گردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1536144
ترکی کی طرف سے ایرانی سائنس دان کے قتل کی مذمت

ترکی نے ایران کے سائنس دان محسن فخرزادے کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  میں کہا گیا ہے کہ "تہران میں مسلح حملے کے نتیجےمیں ایران کے سائنس دان محسن فخرزادے کی موت پر ہمیں شدید افسوس ہے ۔ ہم اس منفور حملے کی مذمت کرتے اور ایران کی حکومت اور مرحوم کے کنبے کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکی علاقے میں امن و امان کو بگاڑنے والے ہر نوعیت کے اقدام  کی اور فاعل یا ہدف خواہ کوئی بھی ہو  دہشت گردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مذکورہ حملے کے فاعلوں کو عدالت کے کٹہرےمیں لایا جائے گا اور ان سے حساب پوچھا جائے گا۔ ہم تمام  فریقین سے عقل سلیم اور اعتدال سے کام لینے اور علاقے میں کشیدگی کو بڑھانے  کا سبب بن سکنے والے اقدامات سے پرہیز کرنے کی دعوت دیتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں