ترک وزیر خارجہ کی نائجر میں دو طرفہ ملاقاتیں

میولود چاوش اولو نے نائجر کے صدر اسوفو محمدوسے ملاقات کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان کی نیک تمناؤں  کو پہنچایا

1535847
ترک وزیر خارجہ کی نائجر میں دو طرفہ ملاقاتیں

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کی  وزرا خارجہ کونسل کے47 ویں  اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ نائجر کےد وران   دارالحکومت نیامے میں دو طرفہ مذاکرات کیے۔

وزیر  چاوش اولو نے ٹویٹر پیغام  میں کہا ہے کہ انہوں نے نائجر کے صدر اسوفو محمدوسے ملاقات کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان کی نیک تمناؤں  کو پہنچایا ہےاور اسلامی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کی ہے۔

 ترک وزیر نے اپنے  ایک دوسرے ٹویٹر بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے  مخلصانہ مذاکرات کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی سعودی عرب سے باہمی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، ایک مضبوط  ترکی۔ سعودی  شراکت داری  نہ صرف ہمارے ممالک بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہوگی۔

مالدیپ کے ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے  ترک وزیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی،  تجارتی، زرعی اور تعلیمی شعبہ جات سمیت باہمی تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ترک ہوائی فرم کی مالے  تک پروازوں کی بدوت ہمارے ممالک کے بیچ سیر و سیاحت  کے فروغ میں معاونت ملے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں