بحری قزاقوں کی طرح جہاز پر اترنا قوانین کی کُلّی خلاف ورزی ہے: ترکی وزارت دفاع

اس معاملےمیں ہمارے تمام حقوق محفوظ ہیں، اس پہلو کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کہ اس نوعیت کی داداگیریاں دیگر اطلاقات کے لئے مثال بنیں گی: ترکی وزارت دفاع

1534060
بحری قزاقوں کی طرح جہاز پر اترنا قوانین کی کُلّی خلاف ورزی ہے: ترکی وزارت دفاع

ترکی وزارت دفاع  نے مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے تجارتی بحری جہاز  کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف روکے  جانے اور تلاشی لئے جانے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے پرچم بردار "روزلائن۔اے" نامی تجارتی بحری جہاز کو 22 نومبر 2020 کو  کھُلے سمندر میں روک کر تلاشی لئےجانے  سے متعلق واقعے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔ جہاز کے پرچم کی حکومت یعنی ترکی  اور جہاز کے کپتان کے انکار کے باوجود جرمن فریگیٹ کی مسلح اور لیس تلاشی ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے جبراً جہاز  پر اتری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کاروائی پر احتجاج کیا گیا ۔تلاشی ٹیم کو اس پہلو سے اصرار کے ساتھ آگاہ کیا گیا کہ ترکی حکومت کی طرف سے تلاشی کی اجازت نہیں ہے ۔ کسی ممنوعہ چیز کی برآمد کے بغیر ختم ہونے والی یہ تلاشی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ ترکی کی رضامندی کے بغیر بحری قزاقوں کی طرح جہاز پر اترنا اور جہاز کے عملے سے مجرموں جیسا سلوک کرنا قوانین اور معمو ل کی کُلّی خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس غیر قانونی کاروائی کا ایک اتحادی بحری بیرے کی طرف سے کیا جانا علیحدہ سے لمحہ فکریہ ہے۔  اس غیر قانونی حرکت کے دوران سمندر میں جہازوں کو کمانڈ کرنے والے آپریشن کمانڈر  کا جانبدارانہ اور جذباتی روّیہ بھی واضح  ہے۔اس معاملےمیں ہمارے تمام حقوق محفوظ ہیں ۔ اس پہلو کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے کہ اس نوعیت کی داداگیریاں دیگر اطلاقات کے لئے مثال بنیں گی۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی پہلے دن سے ہی لیبیا بحران کے فوجی نہیں سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کا حامی ہے۔علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ اور اس نوعیت کے واقعات کے سدباب کے لئے ہم ضروری تعاون کرنے اور باہمی ربط و ضبط میں اضافہ کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اور جہاز کے عملے سے مجرموں جیسا سلوک کرنا قوانین اور معمو ل کی کُلّی خلاف ورزی ہے۔

متعللقہ خبریں