ترکی: بنگلہ دیش کے روہینگیا مہاجرین کو خوراک کی امداد

تقسیم کی جانے والی خوراک  کے ساتھ کیمپوں میں مقیم مسلمان مہاجرین موسم سرما کو بہتر شکل میں گزار سکیں گے: تیکا

1533182
ترکی: بنگلہ دیش کے روہینگیا مہاجرین کو خوراک کی امداد

ترکی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TİKA  کی طرف سے بنگلہ دیش میں مقیم روہینگیا مسلمانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

تیکا کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق  بنگلہ دیش کے ضلع کوکس بازار  میں 16 مہاجرین کیمپوں میں مقیم تقریباً 25 ہزار روہینگیا  مہاجرین کو خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کی جانے والی خوراک  کے ساتھ کیمپوں میں مقیم مسلمان مہاجرین موسم سرما کو بہتر شکل میں گزار سکیں گے۔ خوراک کی امداد حاصل کرنے والے مہاجرین نے خوشی کا اظہار کیا اور ترکی اور تیکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ تیکا نے 2017 میں ان کیمپوں میں مقیم مہاجرین کے لئے موبائل کچن لگا کر یومیہ 25 ہزار افراد کو گرم کھانا تقسیم کیا تھا۔

بنگلہ دیشن کے ضلع کوکس بازار کے مہاجر کیمپوں میں ایک لاکھ کے قریب روہینگیا مسلمان مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

کوئی کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے ان مہاجرین کو خوراک سمیت ہر طرح کی ضروریات زندگی کی محتاجی کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں