اطالوی و جرمن ناظم الامور امور خارجہ طلب،ترکی کا احتجاج

انقرہ میں متعین یورپی یونین ،اطالوی اور جرمن ناظم الامور کو امور خارجہ طلب کرتےہوئے ایرینی آپریشن کے تحت  ترک بحری جہاز میں ناجائز مداخلت پر احتجاج کیا گیا

1533148
اطالوی و جرمن ناظم الامور امور خارجہ طلب،ترکی کا احتجاج

ترکی نے ایرینی آپریش کے تحت  ترک بحری جہاز  می ناجائز مداخلت پر یورپی یونین سے احتجاج کیا ہے ۔

 انقرہ میں متعین یورپی یونین ،اطالوی اور جرمن ناظم الامور کو امور خارجہ طلب کرتےہوئے ایرینی آپریشن کے تحت  ترک بحری جہاز میں ناجائز مداخلت پر احتجاج کیا گیا ۔

 امور خارجہ کے مطابق ، روزلین۔اے نامی ایک تجارتی بحری جہاز پر ایرینی آپریشن کے تحت  بلا اجازت اترنے اور اس کی تلاشی لینے میں ملوث ممالک کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے جس میں اس واقعے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ہرجانے کی طلبی کو جگہ دی  گئی ہے۔

یاد رہے کہ   ایک یونانی کمانڈر کی جانب سے جاری ایرینی آپریشن میں  شامل  جرمن فریگیٹ نے ترکی سے لیبیا جانے والے ایک بحری جہاز کو مشرقی بحیرہ روم میں روکتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی جس پر غذائی اشیا لدی ہوئی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں