ترکی: آپریشن پنجہ کے علاقے میں 2 فوجی شہید

آپریشن پنجہ۔ٹائیگر کے علاقے میں گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر شہید ہو گیا جبکہ 2 کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا: ترکی وزارت دفاع

1530418
ترکی: آپریشن پنجہ کے علاقے میں 2 فوجی شہید

عراق کے شمال میں جاری آپریشن پنجہ  کے علاقے میں گاڑی کے حادثے میں 2 فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آپریشن پنجہ۔ٹائیگر کے علاقے میں گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر شہید ہو گیا جبکہ 2 کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق ہسپتال منتقل کئے جانے والے فوجیوں میں سے ایک تمام تر مداخلت کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں