ترکی: صدر ایردوان کی ڈاکٹر جیلانی کے ساتھ ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹر نور الاویس جیلانی کے ساتھ ملاقات کی

1529422
ترکی: صدر ایردوان کی ڈاکٹر جیلانی کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکٹر نور الاویس جیلانی کے ساتھ ملاقات کی۔

ڈاکٹر نور الاویس جیلانی نے انطالیہ  کے رہائشی جوڑے فاطمہ اور عمر ایورینسیل کے سیامی جڑواں بچوں درمان اور یعیت ایورینسیل   کا برطانیہ میں  کامیاب آپریشن کر کے انہیں ایک دوسرے سے الگ کیا تھا۔

دارالحکومت انقرہ میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے سیامی جڑواں بچوں  کی صحت کی صورتحال کے بارے میں ان کے والدین اور ڈاکٹر جیلانی سے معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ میں 22 جون 2018 کو آپریشن کے ذریعے  فاطمہ اور عمر  نامی سیامی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ سر سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے یہ  بچے انطالیہ اور استنبول کے متعدد ہسپتالوں میں زیرِ علاج رہے۔

2018 میں انطالیہ کے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے ان بچوں کو دیکھا اور اس وقت سے ان  کے علاج سے قریبی توجہ لی۔

سیامی جڑواں بچوں کا آپریشن لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ ہسپتال میں پیڈریاٹک دماغی جراح ڈاکٹر اویس جیلانی کی زیر قیادت ٹیم  نے کیا۔

دو ترک ڈاکٹروں کی شرکت سے 42 افراد کی ٹیم نے 3 بڑے آپریشن کر کے 28 جنوری کو درمان اور یعیت کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔ آپریشن کے بعد یہ بچے 10 جون کو ترکی واپس آئے۔

بچوں کا علاج انقرہ  سٹی ہسپتال میں جاری ہے۔



متعللقہ خبریں