موجودہ ترکی اپنے عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد اور امید کی کرن کا حامل ملک ہے، ترک صدر

میں  ترک عوام سے اس نازک دور میں وبا کے خلاف جدوجہد کے لیے  نافذالعمل تدابیر کے سامنے  حساسیت کا مظاہرہ  کرنے کی توقع رکھتا ہوں

1527769
موجودہ ترکی اپنے عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد اور امید کی کرن کا حامل ملک ہے، ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ آج ہماری قوم اور تمام تر دوستوں کو اعتماد و امید  اور ہیجان کے جذبات سے  محظوظ کرنے والا ایک ترکی اپنے پاؤں پر کھڑا  ہے۔

صدر و آک پارٹی کے رہنما  جناب ایردوان نے  اپنی سیاسی جماعت کے قارس و قارامان ساتویں ضلعی کنونشن میں استنبول کے قصرِ واحدین سے  ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔

جناب ایردوان نے اقتصادیا، قوانین اور ڈیموکریسی میں ایک نئی تحریک کی داغ بیل ڈالنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارا آج کا ترکی اپنی عوام اور دوست ممالک کے لیے ایک با اعتماد، پر امید اور ہیجان انگیز ملک کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

جناب ایردوان نے عام  وبا کا بھی ذکر چھیڑتے ہوئے بتایا کہ میں  ترک عوام سے اس نازک دور میں وبا کے خلاف جدوجہد کے لیے  نافذالعمل تدابیر کے سامنے  حساسیت کا مظاہرہ  کرنے کی توقع رکھتا ہوں۔ اگر ہم نے وضع کردہ اصولو ں اور اپنی صحت کا خیال نہ رکھا تو پھر ہمیں اس کا بوجھ اٹھانا مشکل بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں