ترکی: صدر ایردوان کی صدر علییف کے ساتھ ملاقات، فتح قارا باغ پر مبارکباد

پہاڑی قاراباغ میں حاصل ہونے والی درخشاں فتح پر سربراہان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

1525266
ترکی: صدر ایردوان کی صدر علییف کے ساتھ ملاقات، فتح قارا باغ پر مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پہاڑی قارا باغ کی فتح پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کی طرف سےجاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر ایردوان اور صدر علییف کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پہاڑی قاراباغ میں حاصل ہونے والی درخشاں فتح پر سربراہان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جنگ کے دنوں میں آذربائیجان کے ساتھ سیاسی و معنوی تعاون کی وجہ سے علییف نے صدر ایردوان اور ترک عوام کا ایک دفعہ پھر شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ایردوان نے بھی آذربائیجان میں ترکی کے تعاون کی بھر پور پذیرائی پر علییف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سربراہان نےاس بات کابھی  اعادہ کیا ہے کہ  دوست اور برادر ملک ترکی اور آذربائیجان  کا ایک دوسرے  کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

سربراہان نے فائر بندی کی مانیٹرنگ کے لئے متوقع ترک۔روس امن فورس مرکز  کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ہے کہ یہ فورس علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔



متعللقہ خبریں