ترک وزیر خارجہ کی آذری ہم منصب کو قارا باغ میں کامیابی کی مبارکباد

چاوش اولو نے  آذربائیجانی عوام کو جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور  ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے کا پیغام دیا

1525118
ترک وزیر خارجہ کی آذری ہم منصب کو قارا باغ میں کامیابی کی مبارکباد

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو نے آذری ہم منصب جیہون بائراموف  کو قارا باغ میں عسکری کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آذربائیجان کے دفتر  خارجہ کے  بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چاوش اولو نے  آذربائیجانی عوام کو جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور  ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہونے کا پیغام دیا ہے۔

بائراموف نے اس موقع پر کہا ہےکہ ہمیشہ ہمارے وطن کے شانہ بشانہ ہونے والے اور اپنے تعاون کو بھر پور طریقے سے فراہم کرنے والے  ترک عوام اور چاوش اولو کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ترک وزیر نے روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف سے بھی ٹیلی فون پر  رابطہ قائم کیا ہے۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  دونو ں وزرا کی بات چیت میں بالائی قارا باغ کا معاملہ زیر ِ غور آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں