ترک وزیر خارجہ کی سرب اور کوسوو ہم منصبوں سے ملاقاتیں

ہم نے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر غور  کیا ہے، ہم برادر کوسووا عوام  کی حساسیت میں برابر کے شریک ہیں اور اس ملک کی حمایت کو جاری رکھیں گے

1522916
ترک وزیر خارجہ کی سرب اور کوسوو ہم منصبوں سے ملاقاتیں

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  کوسووا کے نائب اول وزیر اعظم بسنیک تحیری اور  سرب وزیر خارجہ نیکولا سالا کووچ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

چاوش اولو نے آج انطالیہ میں منعقد ہونے والے  جنوب مشرقی یورپ سلسلہ تعاون کے غیر رسمی وزرا خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے اس شہر  کو آنے والے کوسووا  کے نائب وزیر اعظم اور سرب وزیر خارجہ سے مذاکرات کیے۔

چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’‘ ہم نے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر غور  کیا ہے، ہم برادر کوسووا عوام  کی حساسیت میں برابر کے شریک ہیں اور اس ملک کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔ ‘‘

واضح  رہے کہ کوسووا کے صدر تاچی نے کل دی ہیگ  کے خصوصی اٹارنی برائے کوسووا کی جانب سے تیار کردہ فردِ جرم  پرعدالت کی منظوری کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ترک وزیر نے سرب ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے اپنے پیغام  میں  لکھا ہے کہ انہوں نے اس عہدے کو سنبھالنے پر سیلاکووچ کو ایک بار پھر مبارکباد دی ہے  اور  تیسرے اعلی سطحی تعاون کونسل اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاہے ، ہم اقتصادیات، مواصلات اور تعلیمی شعبہ جات میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں