کورونا وائرس، ترکی میں ایک دن میں مزید 83 اموات
ایک دن میں ایک لاکھ45 ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2ہزار436 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی
1523372
ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 83 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
اس جانی نقصان کے بعد وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 10 ہزار722 تک جا پہنچی ہے۔
ایک دن میں ایک لاکھ45 ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2ہزار436 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔
اسی دورانیہ میں 1 ہزار 914مریضوں کے کورونا کو شکست دینے سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34ہزار 293تک ہو گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی