ترکی: صدر ایردوان کی عائدہ کے لئے ٹویٹ، "اللہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے میری پیاری بچی"

اللہ نے 91 گھنٹوں کے بعد تمہاری ان مسکراتی آنکھوں کے ساتھ ہمیں ایک نئی خوشی عطا کی ہے۔ اس نعمت پر اس کا بیش بہا شکر ہو: صدر رجب طیب ایردوان

1520996
ترکی: صدر ایردوان کی عائدہ کے لئے ٹویٹ، "اللہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے میری پیاری بچی"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں زلزلے سے 91 گھنٹوں بعد تحصیل بائراک لی کی منہدم  عمارت 'رضا بے اپارٹمنٹ' کے ملبے سے زندہ سلامت نکالی جانے والی 4 سالہ بچی عائدہ  کے لئے سوشل میڈیا سے پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر پیج سے عائدہ کی تصویر ساتھ شئیر کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ " معجزے کا نام عائدہ ہے۔۔۔اللہ نے 91 گھنٹوں کے بعد تمہاری ان مسکراتی آنکھوں کے ساتھ ہمیں ایک نئی خوشی عطا کی ہے۔ اس نعمت پر اس کا بیش بہا شکر ہو۔اللہ تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے میری پیاری بچی"۔



متعللقہ خبریں