ترکی میں زلزلے کے بعد سے عالمی سربراہان کے ترکی سے یکجہتی کے پیغامات

صومالی وزیر اعظم محمد حسین روبل نے  نائب ترک صدر فواد اوکتائے سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ترک قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے

1520164
ترکی میں زلزلے کے بعد سے عالمی سربراہان کے ترکی سے یکجہتی کے پیغامات

ازمیر کے علاقے سفری حصار میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے متعدد ممالک کی جانب سے ترکی سے اظہارِ تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ازمیر زلزلے کے بعد دنیا بھر سے اظہارِ یکجہتی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

صدر ِبولیویا  لوئس کاتا کورا  نے ازمیر زلزلے   پر ترکی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

کاتا کورا نے زلزلے سے متاثرہ  ترکی اور یونان   سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاپانی وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے  نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے   پیغام  میں کہا ہے  کہ ’’میں جاپانی عوام اور حکومت کی جانب سے زلزلے میں  جانی نقصا ن پر دلی طور پر تعزیت کرتا ہوں اور زلزلہ زدگان کی فی الفور  صحت یابی کا دعا گو ہوں۔‘‘

صومالی وزیر اعظم محمد حسین روبل نے  نائب ترک صدر فواد اوکتائے سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے  ترک قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ارجنٹائنی  دفترِ خارجہ نے  بھی زلزلے  سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں