ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا: ایردوان

یہ جیسے ترکی کو دھونس دھمکی سے گھیراو اور پابندیوں سے اپنے جال میں نہیں پھنسا سکےاسی طرح اقتصادیات کے ذریعے بھی زیر نہیں کر سکیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1519690
ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں میں جگہ پا لے گا۔

صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 7 ویں سامسون  ضلعی عمومی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب کے آغاز میں انہوں نے ازمیر میں زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کے لئے فوری شفا کی تمنا ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم سردی اور بارشوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے اپنے ازمیر کے بھائیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا عزم رکھتے ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ صدی کی صاحب قدرت طاقتوں کا سامنا ہے۔ اپنی طاقت سے ظلم، خون ریزی، حیلوں بہانوں اور جبر کے ساتھ دیگر معاشروں کو لُوٹنے  والے ان ظالموں سے یہ اعتراف کروانا آسان نہیں ہے کہ اب کھیل کا پانسا پلٹ چُکا ہے۔ یہ ترکی کو ڈکٹیشن کے ساتھ اسیر نہیں بنا سکے، دہشت گردی سے گھُٹنے نہیں ٹِکوا سکے، حکومت پر حملے سے توڑ نہیں سکے ۔ والحاصل یہ مقتدر جیسے ترکی کو دھونس دھمکی سے گھیراو اور پابندیوں سے اپنے جال میں نہیں پھنسا سکےاسی طرح اقتصادیات کے ذریعے بھی زیر نہیں کر سکیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جو جدوجہد ہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی کامیاب تکمیل پر ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا۔



متعللقہ خبریں