ازمیر زلزلے کے بعد ایک سو افراد کا ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا

مسمار ہونے والی یا پھر گرنے کا خطرہ ہونے والی عمارتوں  کے مکینوں کو مکانات فراہم کرتے ہوئے ان کا کرایہ حکومت ادا کرے گی

1519217
ازمیر زلزلے کے بعد ایک سو افراد کا ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا

وزیر ماحولیات و آباد کاری مراد قوروم کا کہنا ہے کہ   ازمیر  میں زلزلے  کے بعد سے  ابتک ایک 100 افراد کو   ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

قوروم نے آفات و ہنگامی حالات  انتظامیہ کے ازمیر رابط دفتر  میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسوقت  متاثرہ مقامات پر  تقریباً 5 ہزار امدادی ارکان بر سر ِ پیکار ہیں۔  56ہزار موبائل خوراک یونٹ کام کر رہے ہیں، بھاری  نقصان  پہنچنے والی عمارتوں کے لیے نقل و حمل کی امداد فراہم کی جائیگی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی ہاؤسنگ  ادارے توکی نے  مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے آفاد کے  تعاون سے اپنی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مسمار ہونے والی یا پھر گرنے کا خطرہ ہونے والی عمارتوں  کے مکینوں کو مکانات فراہم کرتے ہوئے ان کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔

 

 



متعللقہ خبریں