ترکی: قومی اسمبلی نے ماکرون کو ملعون قرار دے دیا

ہم، ماکرون کے اسلام، اس کے عزیز پیغمبر 'حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ' اور  مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز ، گستاخانہ اور خطرناک بیانات پر شدت سے لعنت بھیجتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں: ترکی قومی اسمبلی

1517559
ترکی: قومی اسمبلی نے ماکرون کو ملعون قرار دے دیا

ترکی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے ، اسمبلی اسپیکر آفس کے پیش کردہ اور اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے  فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے سے متعلق میمورینڈم کو منظور کر لیا ہے۔

میمورینڈم میں اسلام مخالف روّیوں کے خلاف ہر ایک سے عقل سلیم سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ترکی قومی اسمبلی  میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی حیثیت سےہم، فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے اسلام، اس کے عزیز پیغمبر 'حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ' اور  مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز ، گستاخانہ اور خطرناک بیانات پر شدت سے لعنت بھیجتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں"۔

میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ قابل توجہ پہلو، جمہوریت، حقوقِ انسانی، قانون کی بالادستی اور جمہور سے متعلق بلاغت و خطابت کا نسلیت پرستی اور اسلام دشمنی میں تبدیلی کے زہریلے ماحول کی اِکّا دُکّا مثالوں سے  نکل کر حکومتی سربراہان اور سیاستدانوں کے وسیلے سے جائز  حیثیت حاصل کرنا اور رواج پانا ہے"۔



متعللقہ خبریں