آرمینی فوج کے جنگی جرائم کے خلاف ترکی کی شدید مذمت

آرمینیا  کے آذربائیجان کے جھڑپوں کے علاوہ کے سول مقامات پر  جاری حملے  کائناتی انسانی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں

1517445
آرمینی فوج کے جنگی جرائم کے خلاف ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے آرمینیا کے آذری شہریوں پر’’غیر انسانی حملے‘‘ کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ نے  آذربائیجان کے شہر بردے  پر حملے کرنے والے آرمینیا کی مذمت کرتے ہوئے جنگی جرائم  کا خاتمہ کرنے  کی اپیل کی ہے۔

وزارت ِ خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا ہے  کہ ’’گزشتہ دن اعلان کردہ فائر بندی کے باوجود آرمینیا  کے آذربائیجان کے جھڑپوں کے علاوہ کے سول مقامات پر  جاری حملے  کائناتی انسانی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔‘‘

اعلامیہ کے مطابق  آرمینی مسلح قوتوں   کے کل شام بردے شہر پر حملے میں ایک بچہ سمیت 4  شہری ہلاک  اور 13 زخمی ہو گئے تھے، ترکی نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی کی تمنا کا  بھی اظہار کیا  ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم آرمینیا کے غیر انسانی حملوں  کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ضمیرو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے تمام تر ممالک سے  آرمینیا کو جنگی جرائم سے باز رکھنے  کے لیے کوششیں صرف کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘



 



متعللقہ خبریں