ترکی تنازعہ قبرص کے منصفانہ اور پائیدار حل کا حامی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی، جزیرہ قبرص تنازعے کا منصفانہ اور پائیدار حل چاہتا ہے مگر یونان ہٹ دھرمی پر قائم ہے

1516564
ترکی تنازعہ قبرص کے منصفانہ اور پائیدار حل کا حامی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم  جزیرہ قبرص  تنازعہ کے منصفانہ اور پائیدار حل کے  حامی ہیں۔

 صدر  نے شمالی قبرص کے نو منتخب صدر ایرسین تاتار  کے ہمراہ بالمشافہ  ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی، جزیرہ قبرص تنازعے کا منصفانہ اور پائیدار حل چاہتا ہے،مشرقی بحیرہ روم کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ   اس معاملے میں سن 2003سے  ہماری بات ان سنی کرنے والا یونان اور جنوبی قبرص ہے،  حکومت یونان  نے قبرصی ترکوں  سے یکساں حقوق کےمطالبے  کو مسترد کر دیا اور تو اور ہائڈرو کاربن آمدنی کی مساوی تقسیم پر تعاون کی درخواست  بھی ٹھکرادی ۔ یونان قبرصِ ترکوں کو اقلیت سمجھتا ہے اور ان کے حقوق غصب کر رہا ہے،  جزیرے پر ویسے ہی دو مختلف اقوام اوران کی حکومتیں موجود ہیں۔

 ایرسین تاتار کو صدر بننے کی مبارک باد پیش کرتےہوئے ایردوان نے کہا کہ  یہ انتخابات اور ان کے نتائج  قبرصی ترکوں کی جمہوری روایات ،  منصفانہ طرز سیاست اور بالغ النظر سیاسی اقدار کا آئینہ دار تھے جبکہ میں پندرہ نومبر کو  شمالی قبرص کا دورہ کروں گا۔

شمالی قبرصی صدر ایرسین تاتار  نے کہا کہ  ہم کسی دوسرے کے حق پر نظر نہیں رکھتے لیکن اپنی عوام کے حقوق اور ان کے مفادات کو غصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں