فرانس کا سربراہ حقیقی معنوں میں ایک مریض ہے: ایردوان

اس وقت فرانس کا سربراہ سٹپٹایا ہوا ہے، یہ حقیقی معنوں میں ایک مریض ہے، اس کا معائنہ ہونا ضروری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1515555
فرانس کا سربراہ حقیقی معنوں میں ایک مریض ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فاشزم آپ کی کتاب میں ہے ہماری کتاب میں فاشزم کا وجود نہیں ہے ۔ ہم سماجی انصاف کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں"۔

صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے ساتویں معمول کے ضلعی اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے ، یورپی ممالک سے اٹھنے والی اسلام دشمن اور نسلیت پرستانہ آوازوں  کے خلاف ایک دفعہ پھر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " اس وقت فرانس کا سربراہ سٹپٹایا ہوا ہے۔ اس کا صرف ایک کام ہے اور وہ دن رات ایردوان کے ساتھ الجھنا۔ میں کہتا ہوں کہ یہ حقیقی معنوں میں ایک مریض ہے۔ اس کا معائنہ ہونا ضروری ہے۔ دوسری طرف ہالینڈ میں ایک اسمبلی ممبر ہے'گریٹ ولڈر'۔اسے بھی ہمارے ساتھ ہی خار ہے۔ ہمارے بارے میں اُوٹ پٹانگ لکھتا رہتا ہے۔ میں کہتا ہوں تم اپنی حد میں رہو۔کیا تم نے سوچا ہے کہ تم کس کے ساتھ ٹکر لے رہے ہو؟

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری کتاب میں فاشزم کا گزر نہیں ہے وہ آپ کا شیوہ  ہے۔ ہم سماجی انصاف کے راستے پر گامزن ہیں۔



متعللقہ خبریں