ترک۔روس نائب وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات،لیبیا و شام کی صورتحال پر غور
ترک نائب وزیر خارجہ سادات اونال نے روسی صدر پوتین کے مشرق وسطی و افریقی امورکے مشیر خاص اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف سے لیبیا اور شام کی صورتحال پر بات چیت کی ۔
![ترک۔روس نائب وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات،لیبیا و شام کی صورتحال پر غور](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7826/8baf/4cf7/57735510e3067.jpg?time=1718915471)
ترک نائب وزیر خارجہ سادات اونال نے روسی صدر پوتین کے مشرق وسطی و افریقی امورکے مشیر خاص اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوغدانوف سے لیبیا اور شام کی صورتحال پر بات چیت کی ۔
روسی امور خارجہ کے مطابق، بوغدانوف اور اونال کے درمیں یہ ملاقات ماسکو میں ہوئی جس میں لیبیا کی تازہ صورت حال کے جائزے سمیت لیبیا کے سیاسی گروہوں کے درمیان فوجی و اقتصادی شعبوں میں مذاکرات میں پیش رفت ہونے کا بھی اظہار کیا گیا ۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لیبیائی گروہوں کے درمیان مذارکات کا عمل برلن کانفرنس اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تناطر میں جاری رہنا چاہیئے۔
شام کی صورت حال پر بھی غور کی حامل اس ملاقات میں مسئلے کے سیاسی حل میں معاونت کی غرض سے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 کے دائرہ کار میں روس اور ترکی کے مابین آستانہ مذاکرات کے سلسلے میں رابطوں کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718915471)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا