برلن میں مسجد پر پولیس آپریشن پر ترک صدر کا سخت رد عمل
چاہے کس مقام پر بھی کیوں نہ ہو ، نسل پرستی، غیر ملکی دشمنی اور اسلام دشمنی جیسے گندے عزائم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی
![برلن میں مسجد پر پولیس آپریشن پر ترک صدر کا سخت رد عمل](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e55e/76df/e843/5f932d3259c5c.jpg?time=1718945951)
صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن دارالحکومت برلن کی مولانا جامع مسجد پر پولیس چھاپے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں جناب ایردوان نے کہا ہے کہ "برلن میں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کا مظاہرہ ہوا ہے ، اعتقاد کی حریت کو پاوں تلے روندھنے والی پولیس کاروائی کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، میں نیک تمنائیں جماعت کے ساتھ ہیں۔"
ترکی کسی بھی سبب کے کسی مقدس مقام کی بے ادبی کا موجب نہ بن سکنے پر یقین رکھتا ہے۔ چاہے کس مقام پر بھی کیوں نہ ہو ، نسل پرستی، غیر ملکی دشمنی اور اسلام دشمنی جیسے گندے عزائم کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی کے گہوارے کے طور پر مانے جانے والا یورپ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج اپنے سے مختلف عقائد اور انسانو ں کے خلاف جنگ کی کرنے کے سانچے میں ڈھل چکا ہے۔
برلن میں کورونا وبا کے دوران نقصان پہنچنے والے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو غیر حق بجانب مالی امداد دیے جانے کے دعوے کے ساتھ چار کاروباری مراکز سمیت مسجد پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718945951)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا