یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں عراقی پناہ گزینوں کا مظاہرہ
مظاہرین ، جن میں متعدد خواتین اور بچوں شامل ہیں ، نے "ہم قیام کرنے کی رہاش کے منتظر ہیں "ایک بہتر زندگی ہمارا حق ہے" جیسے نعرے لگاتے ہوئے ، یورپی یونین اور یونان کی مہاجرین سے متعلق پالیسی پر احتجاج کیا
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مقیم عراقی پناہ گزینوں نے یوروپی یونین (EU) کے دفتر کی عمارت کے سامنے اپنے رہائشی حالات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔
سینٹگما اسکوائر ، جہاں پارلیمنٹ کی عمارت واقع ہےکے قریب یورپی یونین کے دفتر کے سامنے عراقی پناہ گزینوں نے پیدل مارچ کیا۔
مظاہرین ، جن میں متعدد خواتین اور بچوں شامل ہیں ، نے "ہم قیام کرنے کی رہاش کے منتظر ہیں "ایک بہتر زندگی ہمارا حق ہے" جیسے نعرے لگاتے ہوئے ، یورپی یونین اور یونان کی مہاجرین سے متعلق پالیسی پر احتجاج کیا۔
پناہ گزینوں نے رہائش کے پروگراموں کے دائرہ کار کو بڑھانے خصوصی ضروریات والے پناہ گزینوں کے لئے الگ الگ شرائط پیدا کرنے، اور مالی امداد میں کمی نہ کرنے جیسے مطالبات کا اظہار کیا ۔
مظاہرے کے دوران پولیس نے سخت حفاظتی اقدامات اٹھا رکھے تھے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی