سوڈانی سیلاب زدگان کے لیے ترکی کی کوششوں سے مکانات کی تعمیر

دارالحکومت خرطوم سے منسلک  ابو صالح گاوں میں  24 اکتوبر کے روز بنیادیں ڈالے جانے والے اور مقامی ڈھانچے کے مطابق تعمیر کردہ مکانات تیار ہو گئے ہیں۔

1511646
سوڈانی سیلاب زدگان کے لیے ترکی کی کوششوں سے مکانات کی تعمیر

ہلال احمر و آفات و ہنگامی صورتحال کے انتظامیہ دفتر سمیت  شہری تنظیموں کی جانب سے سے سوڈان میں گزشتہ برس  سیلاب سے اپنا آسرا کھونے والے انسانوں کے لیے تعمیر کردہ مکانات  کو مستحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت خرطوم سے منسلک  ابو صالح گاوں میں  24 اکتوبر کے روز بنیادیں ڈالے جانے والے اور مقامی ڈھانچے کے مطابق تعمیر کردہ مکانات تیار ہو گئے ہیں۔

اپنی  تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنے والے سوڈان کے لیے مسلم ممالک کی شہری تنظیموں کی یونین کے انسانی پلیٹ فارم  کے 20 سے زائد ارکان نے 17 ستمبر 2019 کو ’’آئیے سوڈان کے زخموں کا مل کر ازالہ کریں‘‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی قرار داد کی بدولت سوڈان کے سیلاب زد گان کے لیے ترکی کے آفاد ادارے کے تعاون سے بھی ایک مہم شروع کی گئی تھی۔

سوڈانی وزارت صحت نے سیلاب کی آفت میں 85 افراد کے ہلاک اور 133 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

متعللقہ خبریں