شندار سطح پر استوار پاک ۔ ترک تعلقات کو تجارتی شعبے میں بھی بڑھایا جانا لازم وملزوم ہے

صدر رجب طیب ایردوان کے امسال دورہ پاکستان کے دوران دونوں  ممالک نے تجارتی معاملات میں ڈگر سے ہٹ کر ایک مؤقف کو اپنانے والے فیصلے کیے تھے

1510216
شندار سطح پر استوار پاک ۔ ترک تعلقات کو تجارتی شعبے میں بھی بڑھایا جانا لازم وملزوم ہے

انقرہ میں متعین سفیرِ پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی  اور ترکی کے اسلام آباد میں سفیر احسان مصطفی ٰ یردا کل  نے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافے کے لیے مزید کام کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کہ جس کا مرکزی دفتر  اسلامِ آباد میں ہے کے ویبینار پلیٹ فارم پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرنے والے سفیر پاکستان جناب قاضی نے  اسلام آباد اور انقرہ کے مابین  دنیا بھر کے بہترین سیاسی و سفارتی تعلقات قائم ہونے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ قدیم تاریخی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کے باوجود 300 ملین کی آبادی کے حامل دونوں ممالک  کا باہمی تجارتی حجم محض 600 تا 800 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔

اقتصادی تعلقات کی موجودہ سطح کے تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جناب قاضی نے یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ  صدر رجب طیب ایردوان کے امسال دورہ پاکستان کے دوران دونوں  ممالک نے تجارتی معاملات میں ڈگر سے ہٹ کر ایک مؤقف کو اپنانے والے فیصلے کیے تھے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان میں خوردنی اشیا، سروسز، بنیادی ڈھانچے اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں ایک 100 ترک فرمیں اپنے امور سر انجام دے رہی ہیں۔

ترک سفیر یوردا کل  نے بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک انتہائی اچھی سطح کے سیاسی تعلقات کے مالک ہیں تا ہم اقتصادی تعلقات خلا پُر کرنے کی ضرورت ہونے والا معاملہ  ہے۔ اسوقت دفاعی صنعت اس اعتبار سے  کامیاب ترین شعبہ  ہے۔

عالمی پلیٹ فارمز پر ترکی اور پاکستان  کے اسلام و فوبیا کے خلاف اپنی صدائیں مل کر بلند کرنے کی جانب بھی اشارہ کرنے والے ترک سفیر نے بتایا کہ ترکی اس معاملے میں باہمی تعاون پر ممنون و مشکور ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں