ترکی: ایردوان ۔ پوتن ملاقات
آرمینیا تقریباً 30 سال سے آذربائیجان کی زمین پر جاری قبضے کو مستقل شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔روس تعلقات میں فروغ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں آذربائیجان۔آرمینیا مسئلے اور شام اور لیبیا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کی زمین پر حملہ کر کے بحران پیدا کیا ہے اور تقریباً 30 سال سے آذربائیجان کی زمین پر جاری قبضے کو مستقل شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواہ منسک گروپ کے اندر اپنی حیثیت کے ساتھ ہو خواہ دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں ترکی اس مسئلے کے پائیدار حل کے حق میں ہے۔
صدر ایردوان نے شامی بحران کے سیاسی حل کے مرحلے میں پیدا ہونے والی تیزی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی