ترکی کی یونیورسٹیوں کو مخصوص شعبوں میں مارکہ بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں: صدر ایردوان

انتخابات کی تاریخ میں رد و بدل قبائلی حکومتوں کی حرکتیں ہیں، ترکی اب پرانا ترکی نہیں ہے، جس تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے اسی تاریخ کو انتخابات ہوں گے: صدر ایردوان

1509775
ترکی کی یونیورسٹیوں کو مخصوص شعبوں میں مارکہ بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے قبل از وقت انتخابات کے بارےمیں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں رد وبدل کی بات موضوع بحث نہیں ہے۔ یہ قبائلی حکومتوں کے کام ہیں"۔

صدر ایردوان نے بیش تیپے ملت کنوینش سینٹر میں منعقدہ 2020۔2021 ہائی ایجوکیشن اکیڈمک سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی ،دیگر تعلیمی و تربیتی مراحل کی طرح، ہائی ایجوکیشن  سطح پر بھی بالمشافہ تعلیم شروع کر نے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیشلائزیشن سمیت ترکی کی یونیورسٹیوں کو مخصوص شعبوں میں مارکہ بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ترکی ہائر ایجوکیشن کمیشن کمیٹی اناطولیہ پروجیکٹ کے ساتھ اناطولیہ کی تمام ترقی پذیر یونیورسٹی کو  زیادہ ترقی یافتہ یونیورسٹیوں کے ہم پلّہ بنا کر ان کی خامیوں کو رفع کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

انتخابات سے متعلق مباحث کا بھی ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "دنیا کے کس ترقی یافتہ ملک میں طے شدہ تاریخ سے ہٹ کر انتخابات ہوتے ہیں؟ یہ حرکتیں قبائلی حکومتوں کی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک میں، ترقی پذیر ممالک میں آپ ایسی چیزیں نہیں دیکھ سکتے۔ ترکی اب پرانا ترکی نہیں ہے۔نئے ترکی میں جس تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے یعنی جون 2023 ، اسی تاریخ کو انتخابات کا انعقاد ہو گا۔  قبل از وقت انتخات  موضوع بحث نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں