ترک افواج کا آپریشن ،چھ دہشتگرد ہلاک

ترک ضلع آعری  دوعو بایزید کے دیہی علاقوں میں یلدرم ۔سوئم آپریشن کے تحت علیحدگی پسند تنطیم پی کےکے کے چھ دہشتگرد مارے گئے

1508750
ترک افواج کا آپریشن ،چھ دہشتگرد ہلاک

ترک ضلع آعری  دوعو بایزید کے دیہی علاقوں میں یلدرم ۔سوئم آپریشن کے تحت علیحدگی پسند تنطیم پی کےکے کے چھ دہشتگرد مارے گئے۔

 ترک  دفتر داخلہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ آعری میں یہ آپریشن جاری ہے جس  میں ترک فضائیہ کی مدد سے کی گئی کاروائی کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک  کر دیئے گئے۔

 ان دہشتگردوں  کے  ساتھ علاقے میں  اب تک ہلاک کیے گئے دہشتگردوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں ان دہشتگردوں کا بھاری تعداد میں اسلحہ اور دیگر سامان بھی قبضے  میں لیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں  دہشتگردوں  نے اشتال انگیز  فائرنگ  کی جس کے جواب میں ہوئی کاروائی میں پی کےکےکے کے تین دہشت گرد مارے گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں