یونان خطے میں اشتعال کو ہوا دے رہا ہے،یورپ اپنا فرض نبھائے:ایردوان

ایردوان نے یورپی کونسل کے صدر چارلز میشیل سے بات چیت کے دوران آذربائیجان۔آرمینیا کشیدگی اور مشرقی بحیرہ روم سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

1507899
یونان خطے میں اشتعال کو ہوا دے رہا ہے،یورپ اپنا فرض نبھائے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلز میشیل سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترکی۔یورپی یونین  تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال اوت دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی ہے ۔

 صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ  ترکی۔یورپی یونین تعلقات میں گرم جوشی پیدا کرنے، اٹھارہ مارچ کی مطابقت کے تحت یورپ کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنے اور کسٹم یونین اور ویزے کی پابندیاں ختم کرنے کے معاملات میں پیش رفت لانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کی نیک نیتی اور  خیر سگالی کے باوجود یونان مشرقی بحیرہ روم میں اشتعال انگیزی کو بڑھا رہا ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کانفرنس کے انعقاد میں یورپی یونین اہم اقدامات اٹھاَئے گی ۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ آذری علاقوں پر قابض آرمینیا کے گیس اور تیل پائپ لائنوں کے بعد گنجہ شہر پر حملوں سے یورپ کو توانائی کی ترسیل خطرے سے دوچار ہوئی ہے لہذا یورپی یونین کا یہ فرض ہے کہ وہ آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے ایک ٹھوس موقف اپنائے۔

 



متعللقہ خبریں