انطالیہ  کے  ہوائی اڈے پر  179 مختلف روٹس سے 7 لاکھ سے زاہد سیاحوں کی آمد

انطالیہ  سال کے آغاز سے ہی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے خلاف  جدو جہد کے دائرہ کار  میں  "محفوظ اور صحتمند تعطیلاتی  مرکز کے طور پر  ابھر کر سامنے آیا ہے  اور یہاں پر  25 لاکھ سے زاہد  سیاح تشریف لائے ہیں

1505958
انطالیہ  کے  ہوائی اڈے پر  179 مختلف روٹس سے 7 لاکھ سے زاہد سیاحوں کی آمد

انطالیہ  کے  ہوائی اڈے پر  179 مختلف روٹس سے  7 لاکھ مسافر لینڈ ہوئے ہیں۔

مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بحیرہ روم میں کریٹ ، رہوڈس اور ڈبروونک  جیسے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انطالیہ  ہوائی اڈ ے پر  یومیہ ایک لاکھ مسافروں تشریف لائے ہیں۔

انطالیہ  سال کے آغاز سے ہی نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے خلاف  جدو جہد کے دائرہ کار  میں  "محفوظ اور صحتمند تعطیلاتی  مرکز کے طور پر  ابھر کر سامنے آیا ہے  اور یہاں پر  25 لاکھ سے زاہد  سیاح تشریف لائے ہیں۔

انطالیہ ائیر پورٹ  کے جنرل منیجر  یلماز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری سے 30 ستمبر  کے درمیانی  عرصے کے دوران انطالیہ میں 157 بیرونملک پروازوں سمیت  179  سے پروازیں  پہنچی ہیں۔

یلماز نے بتایا کہ انطالیہ  ایئر پورٹ نے 9 مہینوں میں 7 لاکھ 69 ہزار 868 مسافروں کی خدمت کی ، اور اگست اور ستمبر میں سب سے زیادہ سیاح تشریف لائے ۔

انہوں نے کہا کہ  تقریبا 50 فیصد مسافر روسی تھے ، یلماز نے بتایا کہ نو ماہ ے دوران  روس سے  چار لاکھ  94 ہزار  202 سیاح تشریف لائے۔

یلماز نے کہا کہ اس کے بعد ترتیب کے لحاظ سے  ، یوکرین ، انگلینڈ ، جرمنی اور پولینڈ بکا نمبر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کوویڈ ۔19 کے عمل کے دوران ،انطالیہ  ایئرپورٹ کو دنیا بھر کی سیاحت کیے مقامات کے مقابلے میں ایک اہم مرکز کی حیثیت حاصل رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں