ترکی: وزیر خزانہ کی دورہ کویت اور دورہ قطر کے بارے میں ٹویٹ

دورہ قطر میں ہم نے علاقائی تعاون کے معاملے میں  باہمی اتحاد و اخوّت کی تقویت کے حامل مذاکرات کئے: وزیر خزانہ بیرات آلبائراک

1505025
ترکی: وزیر خزانہ کی دورہ کویت اور دورہ قطر کے بارے میں ٹویٹ

ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کویت اور قطر کے دوروں کے بارے میں ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔

ٹویٹر بیان میں آلبائراک نے کہا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت ہم نے کویت اور قطر کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورہ کویت میں ہم نے مرحوم امیر صباح الاحمد الجابر الصباح  کی تعزیت کی اور دورہ قطر میں ہم نے علاقائی تعاون کے معاملے میں  باہمی اتحاد و اخوّت کی تقویت کے حامل مذاکرات کئے"۔


ٹیگز: #قطر , #کویت

متعللقہ خبریں