آرمینیا کے غیر مفاہمانہ روّیے کی وجہ سے مسئلہ قاراباغ ایک ناسُور کی شکل اختیار کر چکا ہے: ایردوان

آرمینیا کے غیر مفاہمانہ اور بگڑے ہوئے روّیوں کی وجہ سے مسئلہ قاراباغ ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا واحد حل قاراباغ سے آرمینی فوج کا انخلاء ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1505443
آرمینیا کے غیر مفاہمانہ روّیے کی وجہ سے مسئلہ قاراباغ ایک ناسُور کی شکل اختیار کر چکا ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کے غیر مفاہمانہ اور بگڑے ہوئے روّیوں کی وجہ سے 30 سالوں میں مسئلہ قاراباغ حقیقی معنوں میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کا واحد حل قاراباغ سے آرمینی فوج کا انخلاء ہے۔

ترکی۔افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم کے افتتاحی اجلاس سے براہ راست رابطے کے ساتھ کئے گئے خطاب میں صدر ایردوان نے آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی زمین پر حملے کے موضوع پر بات کی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ قارا باغ آذربائیجان کی زمین ہے جس پر گذشتہ 30 سالوں سے آرمینیا قابض ہے۔ آرمینیا کے غیر مفاہمانہ اور بگڑے ہوئے روّیے نے اس مسئلے کو ایک ناسُور میں تبدیل کر دیا ہے۔ مسئلے کا حل قبضے کے خاتمے سےہی  ممکن ہے کیونکہ قبضے کو جائز ثابت کرنے کی کوششیں ثمر بار نہیں ہو سکتیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم،  اپنی زمین کے حصول کے لئے، آذربائیجان کی برحق جدوجہد کی حمایت کرتے  اور تمام ممالک سے آذربائیجان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں