یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر یورپی یونین کو یرغمال بنا لیا ہے: چاوش اولو

ہم اس یورپی یونین کونسل  کے ترکی ۔یورپی یونین ڈائیلاگ میں مثبت اقدمات کی راہ ہموار کرنے کی امید رکھتے تھے لیکن کونسل سے متوقع نتائج برآمد نہیں ہوئے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1504385
یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر یورپی یونین کو یرغمال بنا لیا ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں منعقد ہونے والے یورپی یونین سربراہی اجلاس سے ترکی۔ یورپی یونین تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

چاوش اولو نے اٹلی کی خبر رساں ایجنسی نووا Nova کو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے میں انٹرویو دیا۔

 ترکی۔ یورپی یونین  تعلقات میں یورپی یونین کی طرف سے پابندیوں کے اطلاق کے امکان اور انقرہ کی طرف سے جوابی کاروائی کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ہم اس یورپی یونین کونسل  کے ترکی ۔یورپی یونین ڈائیلاگ  میں مثبت اقدمات کی راہ ہموار کرنے کی امید رکھتے تھے لیکن کونسل سے متوقع نتائج برآمد نہیں ہوئے۔وہ مقصدیت سے دُور تھے اور انہوں نے کوتاہیاں بھی کیں۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یونین کا مطمع نظر داخلی اتحاد کو بین الاقوامی قانون اور مساوات پر فوقیت دینا ہے۔ یعنی مختصر یہ کہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ نے ایک دفعہ پھر یورپی یونین کو یرغمال بنا لیا ہے"۔



متعللقہ خبریں