ترکی: ایردوان ۔ مرکل ملاقات، مسئلہ قارا باغ پر بات چیت

مسئلہ آذربائیجان کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے فیصلوں کا اطلاق ضروری ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1503888
ترکی: ایردوان ۔ مرکل ملاقات، مسئلہ قارا باغ پر بات چیت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ آذربائیجان کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے فیصلوں کا اطلاق ضروری ہے۔

صدر ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔

مذاکرات میں مشرقی بحیرہ روم،  لیبیا کے حالات اور آذربائیجان۔آرمینیا مسئلے سمیت علاقائی موضوعات پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے چانسلر مرکل سے کہا ہے کہ آرمینیا کے زیر قبضہ آذربائیجان کے علاقے سے متعلق مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے فیصلوں کا اطلاق ضروری ہے۔

لیبیا کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں امن و امان کی فضاء نے جو موقع فراہم کیا ہے اسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں