ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

دارالحکومت باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ان کا خیر مقدم کیا

1503768
ترکی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
cavusoglu-aliyev1.jpg
cavusoglu-aliyev.jpg

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

دارالحکومت باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ان کا خیر مقدم کیا۔

مذاکرات میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف، ترکی قومی اسمبلی میں ترکی۔آذربائیجان بین الاپارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ شامل آئرم اور باکو میں ترکی کے سفیر ایرکان اوزاورال نے بھی شرکت کی۔

مذاکرات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اپنے ہم منصب جیہون بائرام اوف  کے ساتھ پہاڑی قارا باغ  کی حالیہ صورتحال کے ساتھ ساتھ  تازہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کریں گے۔

توقع ہے کہ چاوش اولو اور بائرام اوف پہاڑی قارا باغ کی صورتحال کے بارے میں بیان بھی جاری کریں گے۔



متعللقہ خبریں