ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

اندرون ملک انسداد دہشت گردی آپریشن 'یلدرم۔3' کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

1502374
ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

ترکی میں اندرون ملک انسداد دہشت گردی آپریشن 'یلدرم۔3' کے دائرہ کار میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع آعری  کی تحصیل دوع بایزید  کے دیہی علاقے میں فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق  اس آپریشن کے ساتھ یلدرم ۔3 کے دائرہ کار میں دن بھر میں کئے گئے آپریشنوں میں ضلع دیار بکر میں 3 اور ضلع آعری میں 3 سمیت کُل 6 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے 13 جولائی کو یلدرم آپریشنوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں