بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے: ایردوان

اسرائیلی قبضے کو جائز ثابت کرنے والا ہر قدم صلاح الدین ایوبی کی امانت کی توہین کا مفہوم رکھتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1502321
بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔

صدر ایردوان نے ہُدیٰ پارٹی کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی صلاح الدین ایوبی سیمپوزئیم کی مناسبت سے پارٹی کے چئیر مین اسحاق ساعلام کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کے دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی  اور ان کے دلیر فوجیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے ان الفاظ کا حوالہ دیا ہے کہ " اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے " اور کہا ہے کہ "صلاح الدین بیت المقدس کا عاشق ایک عظیم کمانڈر تھا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے قومی ترانے کے شاعر مہمت عاکف ایرسوئے نے صلاح الدین ایوبی کو" مشرق کے محبوب ترین سلطان " کے الفاظ سے پکارا ہے ۔ وہ صرف مسلمانوں کے دلوں میں ہی نہیں بستے بلکہ اپنے عدل و انصاف، دلیری و شجاعت  اور شفقت و مرحمت کی وجہ سے اپنے دشمنوں کی نگاہ میں بھی ہمیشہ ایک مختلف مقام  پر رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ صلاح الدین ایوبی کی ہمیں سونپی ہوئی سب سے بڑی امانت صلیبیوں کے قبضے سے آزاد کروایا ہوا ہمارا دوسرا قبلہ یعنی بیت المقدس ہے۔وہ ہمارے ایسے اجداد ہیں کہ جنہوں نے  بیت المقدس کو دوبارہ اس کے قدموں پر کھڑا کیا اور سب اہل ایمان کے لئے اسے محفوظ و پُر امن وطن کی شکل دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس  کی حفاظت ، اس کا احترام اور اس کے لئے ضروری حساسیت کا مظاہرہ کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔اسرائیل کے قبضے کو جائز بنانے والا، اسرائیل کے بیت المقدس  کے الحاق پلان کی منظوری دینے والا اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کے جائز حقوق کی پامالی کرنے والا ہر قدم صلاح الدین ایوبی کی امانت کی توہین کا مفہوم رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں