ہم نہ صرف دو مملکت واحد ملت ہیں بلکہ وقت آنے پر واحد مملکت بھی ہو جاتے ہیں، ترکی

میولود چاوش اولو: ترکی  کی آذربائیجان کی حمایت و تعاون پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے

1502040
ہم نہ صرف دو مملکت واحد ملت  ہیں بلکہ وقت آنے پر واحد مملکت بھی  ہو جاتے ہیں، ترکی

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے آذری ہم منصب جیہان بائرامووف سے ٹیلی فونک ملاقات کی ۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  دونوں وزرا نے بالائی قارا باخ مسئلے پر غور کیا ۔

دوسری جانب  میولود چاوش اولو نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترکی  کی آذربائیجان کی حمایت و تعاون پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے۔

جناب چاوش اولو  نے لکھا ہے کہ’’ہم اور آذری عوام یک ملت ہیں۔ ہم چاہے دو مختلف ممالک ہیں تو بھی  ہم وقت آنے پر واحد مملکت کےطور پر مؤقف اختیار کر لیتے ہیں۔  لہذا اس ملک سے ہمارے گہرے تعاون   پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے اس سے زیادہ فطری  کوئی  دوسری چیز نہیں ہو سکتی۔‘‘



متعللقہ خبریں