ترکی: صدر ایردوان کا امیر کویت کی وفات پر اظہارِ تعزیت
میں ترک ملت کی طرف سے دوست اور برادر ملک کویت کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتاہوں: صدر رجب طیب ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
صدر ایردوان نے ٹویٹر سے عربی اور ترکی زبان میں جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ "ہمیں کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر سخت افسوس ہے اور ہم مرحوم کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ میں ترک ملت کی طرف سے دوست اور برادر ملک کویت کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتاہوں۔
اس دوران ولی عہد پرنس شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر منتخب ہو گئے ہیں۔
الصباح کی وفات پر قطر، مصر، اردن، فلسطین ، لبنان، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔اوربان ملاقات
مذاکرات میں ترکیہ۔ہنگری تعلقات اور علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی گئی ہے: صدارتی محکمہ اطلاعات
ترکیہ: فیدان۔بلنکن ملاقات
وزیر خارجہ خاقان فیدان کی اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات