آرمینیا کےآذربائیجان کی سرزمین سے دستبردارنہ ہونے تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا : وزیر خارجہ

میولود چاوش اولو  ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عمان قرتلمش کے ہمراہ آذربائیجان کے سفیر ہزار ابراہیم سے ملاقات کے دوران کیا

1499484
آرمینیا کےآذربائیجان کی سرزمین سے دستبردارنہ ہونے تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا : وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ جب تک آرمینیا ،آذربائیجان کی سرزمین سے دستبردار نہیں ہوتا تب تک دونوں ممالک کے مابین مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

میولود چاوش اولو  ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عمان قرتلمش کے ہمراہ آذربائیجان کے سفیر ہزار ابراہیم سے ملاقات کے دوران کیا۔

میولود چاوش اولو   نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین تنازعات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ "اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے آرمینیا ، آذربائیجان سے وابستہ علاقوں سے دستبردار ہوجائے گا۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا ہے ، مسئلہ حل نہیں ہوگا۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آزربائیجان کے علاقائی اتحاد اور سالمیت کے بارے میں اقوام متحدہ کے فیصلے وسط میں ہیں ، منسک گروپ کی تینوں اور عمومی طور پر او ایس سی ای نے اب تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا۔"اب ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو ٹھوس حل کیا جائے۔ ہم ترک عوام کی حیثیت سے ہمیشہ برادر آذری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم میدان اور میز پر آذربائیجان کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ترک سفارتکاری کی حیثیت سے پوری دنیا میں بردار ملک   آذربائیجان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ خاص طور پر جہاں آذربائیجان کا سفارت خانہ نہیں ہے ، ہمارے نمائندے آذربائیجان کے لئے کام کریں گے۔

میولود چاوش اولو   نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بائرام وف  سے بھی فون پر بات چیت کی ۔



متعللقہ خبریں