ترکی کی طرف سے بحیرہ روم میں نیو ٹیکس کا اعلان

ترک بحریہ فتحئیے ۔ مارمرا  کے کھلے سمندر میں فائر ٹریننگ کرے گی اور مذکورہ نیا نیو ٹیکس فتحئیے اور مارمرا  کے کھلے سمندر کا احاطہ کرتا ہے

1498004
ترکی کی طرف سے بحیرہ روم میں نیو ٹیکس کا اعلان

ترکی نے بحیرہ روم میں نیو ٹیکس کا اعلان کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ترک بحریہ فتحئیے ۔ مارمرا  کے کھلے سمندر میں فائر ٹریننگ کرے گی اور مذکورہ نیا نیو ٹیکس فتحئیے اور مارمرا  کے کھلے سمندر کا احاطہ کرتا ہے۔

 نیو ٹیکس کی معیاد 29 ستمبر بروز منگل صبح 5 بجے شروع ہو کر اسی دن 2 بجے ختم ہو جائے گی۔

اس دورانیے میں ترک بحریہ کے عناصر علاقے میں فائر ٹریننگ کریں گے۔

حکام کی طرف سے بعض سوشل میڈیا صفحات پر نیو ٹیکس کے روڈوس اور مئیس  جزائر کے درمیانی علاقے کے لئے ہونے سے متعلق دعووں کی بھی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نیو ٹیکس ہمارے اپنے کھلے پانیوں سے متعلق ہے۔

اعلان میں علاقے میں بحری ٹریفک سے، نیو ٹیکس سے ہم  آہنگ شکل میں حرکت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں